29 اپریل ، 2012
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختون خوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق راول پنڈی اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں کاشت کے علاقوں میں اگلے دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے مزید بارش کی توقع ہے۔ سیاچن میں برف باری کا سلسلہ آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گا۔ ادھر سندھ میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ، کراچی میں خشک موسم کے ساتھ درجہ حرارت 36 ، لاہور میں آبر آلود موسم کیساتھ 31 اور راول پنڈی میں زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ، کوئٹہ میں 24 ، بہاولپور میں 36 ، فیصل آباد میں 34 اور حیدرآباد میں 42 ، ملتان اور مظفر آباد میں 27 ، نواب شاہ اور سکھر میں 41 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔