دنیا
26 جنوری ، 2015

یمن کا سیاسی بحران؛ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

یمن کا سیاسی بحران؛ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

صنعا.......یمن میں جاری سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا ،۔سفارتی ذرائع کے مطابق ، بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں یمن میں جاری سیاسی بحران پر غور کیا جائے گا۔یمن کے صدر اور وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ملک میں سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے ۔گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں نے یمن کے صدارتی محل پر قبضہ کرتے ہوئے صدر سمیت تمام عملے کو یرغمال بنالیا تھا، تاہم بعد میں حکومتی معاہدے کے بعد عملے کو رہا کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :