26 جنوری ، 2015
نئی دہلی......بھارت آج یوم جمہوریہ منارہاہے ، مرکزی تقریب میں امریکی صدر بارک اوباما مہمان خصوصی تھے۔نئی دلی میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہوئی،جس میں امریکی صدر بارک اوباما بھی شریک ہوئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر پرناب مکھر جی بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ 44 ہزار کے قریب اہلکار سیکورٹی سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ بلند عمارتوں پر ایک ہزار سے زائد ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے،نئی دلی سے چار سو مربع کلومیٹر یعنی پاکستانی سرحد تک کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے ،، اس دوران دو گھنٹے تک کسی کمرشل پرواز کو اس زون سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔