دنیا
26 جنوری ، 2015

کوئٹہ میں کسٹمز کے عالمی دن کی تقریب

کوئٹہ میں کسٹمز کے عالمی دن کی تقریب

کوئٹہ.........کوئٹہ میں کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر تقریباً تین لاکھ کلو گرام منشیا ت کو نذر آتش کردیاگیا۔ کوئٹہ میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل کسٹمزڈے منایا گیا۔ اس موقع پرمنشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب کوئٹہ کینٹ میں کچھ موڑ کے قریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ تھے۔ تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد، ایڈیشنل آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت پولیس، کسٹم اورسول بیوروکریسی کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔ کلکٹر کسٹم نے دوسالوں کا ڈیٹا پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ پچھلے برس کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات اورکارروائیوں کا گزشتہ سات سالوں کا رکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید خبریں :