کاروبار
27 جنوری ، 2015

گستاخانہ خاکے، آئل ٹینکرز کی ہڑتال ،فرانسیسی کمپنیوں کو سپلائی روکدی

گستاخانہ خاکے، آئل ٹینکرز کی ہڑتال ،فرانسیسی کمپنیوں کو سپلائی روکدی

کراچی........آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہڑتال کردی ۔ احتجاجاًفرانسیسی کمپنیوں کی تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔چیئر مین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلا ف فرانس کی آئل کمپنیوں کو تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔آئل ٹینکر مالکان کا کراچی کی شیریں جناح کالونی پر دھرنا جاری ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج بلاول ہاوس پربھی احتجاج ہوگا جبکہ فرانس کے قونصل خانے پر دھرنا دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :