27 جنوری ، 2015
کراچی......سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ حقائق کو شور شرابے سے دبانے کی کوشش کرتی ہے،یہی کوشش آج اسمبلی میں بھی کی گئی۔ شرجیل میمن نے یہ بات اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہی۔