پاکستان
27 جنوری ، 2015

اوباماکابھارت جانا ،پاکستان نہ آنا سفارتی ناکامی ہے،چوہدری سرور

اوباماکابھارت جانا ،پاکستان نہ آنا سفارتی ناکامی ہے،چوہدری سرور

لاہور......گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباماکابھارت جانا اورپاکستان نہ آنا سفارتی ناکامی ہے۔لاہورمیوزیم میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ امریکا کے بھارت کےساتھ تعلقات ہیں،وہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان سرحدی کشیدگی ختم کرانے میںاپنے تعلقات کواستعمال کرے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بھی پاک بھارت سرحدی کشیدگی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،گورنر پنجاب نے امریکی صدر کے پاکستان نہ آنے کو سفارتی ناکامی قرار دیا۔

مزید خبریں :