27 جنوری ، 2015
کراچی..........کراچی میں بازیاب ہونے والے مغوی لاریب کا کہنا ہے کہ اغوا کرنے والوں نے والد سے 20لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاریب کا مزید کہنا تھا کہ رات ساڑھے 3بجے دوسری عمارت میں منتقل کیا گیا،ملزمان مجھے چھوڑ کر خود چلے گئے تھے،کچھ دور پیدل چلنے کے بعد رینجرز کی گاڑی نظر آئی تو انہیں تفصیلات بتائی تھیں۔