پاکستان
27 جنوری ، 2015

وفاق کوکےالیکٹرک سے32ارب روپےوصول کرناہیں، عابدشیر

وفاق کوکےالیکٹرک سے32ارب روپےوصول کرناہیں، عابدشیر

اسلام آباد.........وزیر مملکت عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ وفاق کو کے الیکٹرک سے 32ارب روپے وصول کرنا ہیں،کراچی کے شہریوں کو 70ارب روپےکی سبسڈی حکومت پاکستان دیتی ہے،ہم نے کے الیکٹرک سے پیداواری صلاحیت 2400میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا کہا ہے،کےالیکٹرک کےساتھ پرانےمعاہدےپرعمل نہیں ہوگا۔وزیرمملکت عابدشیرعلی نے جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی ایک شہر کو نہیں پورے ملک کو دیکھنا ہے،کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت پرکام کرے، جوکمی بیشی ہوگی ہم پوری کریں گے۔

مزید خبریں :