27 جنوری ، 2015
کراچی ........کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وکیل کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم نے اسٹریٹ کرائم کے دوران وکیل کو قتل کیا تھا۔وکیل کو 2ہفتے قبلقتل کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔