27 جنوری ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر21 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29جنوری کووکلاء یوم سیاہ منائیں گے اور ملک گیر احتجاج بھی کریں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف قرار داد منظور کی گئی اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وکلا 29جنوری کو یوم سیاہ منائیں گے اورملک گیر احتجاج کریں گے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے ۔