پاکستان
27 جنوری ، 2015

وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس، ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس، ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

اسلام آباد...........وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہرقیمت پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت مری میں ہونےوالےاعلیٰ سطح کےاجلاس میں توانائی کی صورت حال اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم کو بجلی پیداوار اورپٹرول کی سپلائی کی صورت حال پر بریف کیاگیا۔ وزیراعظم نے پٹرول کی سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےتمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو تیل کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں اور مربوط رابطے یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلان پر صوبے میں عملدرآمد کے بارےمیں بریفنگ دی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ہر قیمت پر خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، صوبےانسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر فوری اور تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کا قومی ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر بنایا اورفیڈریشن کے تمام یونٹس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایکشن پلان پر من وعن عمل کریں ۔

مزید خبریں :