پاکستان
27 جنوری ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ،اسپیکر ، وزیر بلدیات کرپشن میں ملوث ہیں:تحریک انصاف

وزیراعلیٰ سندھ،اسپیکر ، وزیر بلدیات کرپشن میں ملوث ہیں:تحریک انصاف

کراچی........تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا اورعمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات شرجیل میمن اور اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام بڑے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔کراچی میں مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ کروڑوں روپے کی زمین خورد برد کرکے من پسند افراد کو دی گئی ہے، زمینوں کی خورد برد میں اسپیکر سندھ اسمبلی، آباد کے چیئرمین اور ڈی سی ایسٹ ملوث ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات شرجیل میمن، اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام بڑے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور من پسند افراد کو بغیر ٹینڈرکے اربوں روپے کی زمین الاٹ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :