پاکستان
27 جنوری ، 2015

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی استعفیٰ دیں، زاہدخان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی استعفیٰ دیں، زاہدخان

اسلام آباد..........عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی استعفیٰ دیں، یہ پختون خواتین کو اسلحہ چلانا سکھارہے ہیں۔ سینیٹر زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے، صوبے میں اساتذہ کو اسلحہ چلانا سکھانے اور اپنا دفاع خود کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، ہمارے دور میں ہم بھی حالت جنگ میں تھے لیکن ہم نے عوام کے ساتھ ایسا نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :