28 جنوری ، 2015
ریاض .....امریکی صدر باراک اوباما گزشتہ رات سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد امریکا روانہ ہوگئےہیں۔امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے وفد کے ہمراہ شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کی ،سعودی عرب میں 4 گھنٹے قیام کے دوران باراک اوباما نے شا ہ سلمان بن عبد العزیز سے دوطرفہ تعلقات،شام، عراق،فلسطین سمیت امت مسلمہ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر سعودی حکام سے ملاقات کیلئے گذشتہ شام ریاض پہنچے تھے۔