دنیا
28 جنوری ، 2015

ڈی ایٹ ممالک اپنا بینک قائم کریں،تجارتی حجم میں اضافہ کریں:ترک وزیر

ڈی ایٹ ممالک اپنا بینک قائم کریں،تجارتی حجم میں اضافہ کریں:ترک وزیر

کراچی...... رفیق مانگٹ...... ایرانی نشریاتی ادارے ”پریس ٹی وی“ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے ٹیکنالوجی سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی فکری آئسِک نے ترقی پزیر ممالک کی اقتصادی ترقی کی تنظیم ڈی8 پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا بینک قائم کریں۔ انہوں نے تہران میںڈی ایٹ بلاک کے وزراءسے کہا کہ رکن ممالک کے منصوبوں میںاقتصادی مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنے فنڈ قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاک کاکل تجارتی حجم موجودہ عالمی تجارت کا آٹھ فی صد ہے جسے فروغ دے کر 15سے20فی صد تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ ڈی ایٹ ایران، بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل گروپ ہے۔صنعت،کان کنی اور تجارت کے ایرانی وزیر محمد رضا نے اجلاس میں کہا کہ ترقی پذیر ڈی ایٹ کے گروپ کو نینو ٹیکنالوجی ، ٹیکسٹائل اور قابل تجدید توانائی جیسے مختلف شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری فنڈز ،تبادلہ کی معلومات، تجربات اور ٹیکنالوجی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے ا قتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) جیسی تنظیموں کے تجربات کواستعمال کرنے پر زور دیا۔ ڈی ایٹ ممالک کی مجموعی آبادی تمام مسلم آبادی کا ساٹھ فی صد ہے۔یہ آبادی عالمی آبادی کا تیرہ فی صد ہے۔

مزید خبریں :