پاکستان
29 جنوری ، 2015

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اپنے عہدے سے مستعفی

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اپنے عہدے سے مستعفی

لاہو ر........گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےاپنا استعفیٰ ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔وہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ڈیفنس لاہو رمیں کرایے کے گھر منتقل ہو جائیں گے ۔سیاسی تجزیہ کار ان کے استعفیٰ کی وجہ پارٹی پالیسیوں پر تنقید اور اختلافات کو قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی پالیسیوں پر ان کے بعض بیانات کوپارٹی کے اندر ناپسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا۔چودھری سرور 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالاتھا .وہ 17 ماہ تک اس عہدے پر رہے ۔

مزید خبریں :