دنیا
29 اپریل ، 2012

چین میں انٹرنیشنل کلچر اینڈ ٹور ازم فیسٹیول شروع

چین میں انٹرنیشنل کلچر اینڈ ٹور ازم فیسٹیول شروع

بیجنگ … چین میں رنگارنگ انٹرنیشنل کلچر اور ٹور ازم فیسٹیول شروع ہوگیا۔ تین روزہ میلے کے آغاز پر کنگ منگ شہر کی سڑکوں پر مختلف ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں نے رنگ برنگے ملبوسات پہنے پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں برازیل، ملیشیا، آسٹریلیا، تائیوان، آئر لینڈ اور دیگر ملکوں کے افراد نے اپنے ثقافتی رقص اور لوک گیت پیش کیے۔ ین نان ورلڈ پارک نے ایک افریقی شیر کے بچے سمیت 26 مختلف جانوروں کو بھی پریڈ میں شامل کرنے کیلئے منتخب کیا۔ میلے کی سب سے دلچسپ پریڈ میں 10 ملکوں کے بچوں نے مسخروں جیسے لباس پہن کر سیاحوں کو اپنی مزاح سے بھرپور پرفارمنس سے محظوظ کیا۔تین روزہ فیسٹیول میں فوٹوگرافی کامقابلہ اور ٹور ازم میلے سمیت دیگرتقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔

مزید خبریں :