29 جنوری ، 2015
جیکب آباد ........جیکب آباد میں ٹھل کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹھل کے قریب گینگری ریلوے پھاٹک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا،دھماکے سے ریلوے پٹڑی کو ڈیڑھ فٹ نقصان پہنچا اور چار فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ پشاور سے کراچی جانے والے خوشحال خان خٹک ایکسپریس دھماکے سے 5منٹ قبل گزری تھی ، واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جو بعد میں بحال کردی گئی۔