پاکستان
29 جنوری ، 2015

کراچی : اشتہاری ویب سائٹ کے ذریعے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی : اشتہاری ویب سائٹ کے ذریعے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی........گھریلو اشیا اور جائیداد کی نیلامی کیلئے مخصوص سوشل ویب سائٹس کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ پوسٹ کردہ اشتہار کےبعد آپ کی جائیدار خریدنے صرف خریدارہی آئیں، ہوشیار رہئے، وہ ڈاکو بھی ہوسکتے ہیں۔ ہر دن اور ہر پل بدلتے دنیا کے انداز صرف عام لوگ نہیں اپناتے بلکہ جرائم پیشہ افراد بھی ان پر برابر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس کا اندازہ کراچی میں میں سرگرم ڈاکوؤں کے ایک ایسے فنکار گروہ سے لگایا جاسکتا ہے، جس نے گھریلو اشیا اور جائیداد کی نیلامی کیلئے مخصوص سوشل ویب سائٹس کو یوں استعمال کیا کہ گھروں میں گھوڑے بیچ کر سونے والے والے دن رات جاگنے پر مجبور ہیں۔ ڈکیتیوں میں ملوث اس گروہ میں خاتون سمیت تین افراد شامل ہیں، جن کے نام ریحان ، محمد امجد عرف اسماعیل، اور ہماء ہیں، ملزمان سوشل ویب سائٹ پرگھروں کی فروخت کے اشتہار دیکھتے، پھر خریدار بن کر آتے اور اسلحے کے زور پر سب کچھ لوٹ کر لے جاتے۔ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے ڈاکوؤں کو پکڑنے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :