30 جنوری ، 2015
چنیوٹ........چنیوٹ میں معاشی بد حالی کا شکار بیوی نے اپنے شوہر کو تیزاب پھینک کر آگ لگادی ۔ ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی۔ متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ۔واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ قاضی ہرلاں میں پیش آیا ۔ محمد اسلم نامی شخص کی اپنی بیوی لیلی سے معاشی حالات کی وجہ سے ناچاقی رہتی تھی۔گزشتہ رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ لیلی نے پیٹرول چھڑک کر اپنے شوہر محمداسلم کو آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئی۔ محمداسلم کو فیصل آباد الائیڈاسپتال کے منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس چکا ہے ، تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔