دنیا
30 جنوری ، 2015

اسپین: مشرقی یورپ کی لڑکیوں قحبہ خانے لانے والا گروہ گرفتار

اسپین: مشرقی یورپ کی لڑکیوں قحبہ خانے لانے والا گروہ گرفتار

بارسلونا......شفقت علی رضا....... ہسپانوی پولیس نے ایک آپریشن کے دوران جنسی مقاصد کے لئے مشرقی یورپ کی لڑکیوں کے استحصال کے حوالہ سے اسپین کے سب سے زیادہ مطلوب گروہ کے 6 ممبران کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تمام ممبران کا تعلق رومانیہ سے ہے ۔ یہ گروہ میڈریڈ میں’’ کاسا دیل کامپو ‘‘میں 100 سے زیادہ لڑکیوں کو گاہکوں کی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لئے جبری اور رضامندی سے استعمال کرتا تھا۔ گروہ کا لیڈر بین الاقوامی سطح پر مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ اکتوبر 2011 سے اس خطرناک گروہ کے درمیان جنسی کاروبار پر قبضے کی جنگ چل رہی تھی گروہ سے تعلق رکھنے والے ممبران کی سفاکی اس قدر بڑھ چکی تھی کہ انہوں نے نومبر 2014 میں میڈریڈ کے علاقہ’’ پارلا ‘‘ میں گروہ کے ایک ممبر کو خود ساختہ دھماکہ خیز مواد سے گاڑی سمیت ہلاک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق گرو ہ کے ارکان کے ساتھ ساتھ جنسی دھندہ کرنے والی لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی گرفتار کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :