پاکستان
30 اپریل ، 2012

کوئٹہ: سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

کوئٹہ: سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے فیض اباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھکر دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا دو فٹ ٹکڑا اڑا گیا۔واقعہ کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔گذشتہ شب بھی نامعلوم افراد نے اسی مقام پر ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا تھا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ آنے والی دونوں گاڑیاں کوئٹہ پہنچ جانے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :