پاکستان
30 اپریل ، 2012

کراچی:صلاح الدین ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی ... کراچی میں ملیر کے علاقے سے ملیر کورٹ کے سابق صدر صلاح الدین ایڈووکیٹ اور انکے بیٹے کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار نے جیونیوز کو بتایا کہ ملیر کے علاقے گلشن غازی میں پولیس نے مقابلہ کرکے دو ٹارگٹ کلرر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے ملیر کے سابق صدر اور وکیل رہنما ایڈووکیٹ صلاح الدین اور انکے بیٹے کے قتل میں ملوث دو ملزمان محسن اور عابد عرف کالو گرفتار کرکے کلاشکوف اور ٹی ٹی پستول برآمد کی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان نے 24 مارچ کو ملیر کورٹ کے سابق صدر اور وکیل رہنما ایڈووکیٹ صلاح الدین اور انکے بیٹے علی رضا کو گھر سے آفس جاتے ہوئے ملیر کے علاقے گلشن غازی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :