پاکستان
30 اپریل ، 2012

نوشہرہ : مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

نوشہرہ ... نوشہرہ میں کچے مکان کی بوسیدہ چھت گرجانے سے 3 جاں بچے جاں اور ماں سمیت ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق چوکی ممریز کے علاقے میں کچے مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی،گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے،اہل علاقہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون اور 7 سالہ لڑکے کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا،ملبے سے تین بچوں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ اکرام الدین، 9 سالہ سلمٰی اور 4 سالہ فصیع اللہ شامل ہیں جو آپس میں بہن بھائی تھے،پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ماں کی گود میں موجود 11 دن کا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا جسے خراش تک نہیں آئی،گھر کا سربراہ شہر کے بازار میں نمک بیچتا ہے جو حادثے کے وقت گھر سے باہر تھا۔

مزید خبریں :