30 اپریل ، 2012
واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں میں اعتماد کا فقدان نہیں ہے لیکن دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام افغانستان میں سوویت یونین جنگ کے بعدامریکا کی جانب سے پاکستان کو تنہا چھوڑ جانے کے بعد امریکا کو قابل اعتبار نہیں مانتے اور اسی طرح امریکی عوام سمجھتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان میں سیکیورٹی کے جائز تحفظات ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی جائے۔ تاہم افغانستان میں امریکی فورسز کیلئے خطرے کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کارروائی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔ اور آخر کار پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔