01 فروری ، 2015
پیانگیانگ.......شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا نے ایٹمی تنازع پر مذاکرات کیلئے اپنے سفارت کار کو پیانگ یانگ بھیجنے کی دعوت مسترد کردی ہے ۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارت کار کِم سَنگ کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دی گئی تھی تاہم امریکا نے یہ دعوت مسترد کردی جس کا مقصد یہ ہے کہ ایٹمی تنازع پر بات چیت میں تعطل کا ذمہ دار شمالی کوریا کو ٹھیرایا جائے ۔ادھر واشنگٹن میں محکمہ خارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے تھی ۔