پاکستان
30 اپریل ، 2012

نوشہرہ:گھر میں گیس بھر جانے سے 2بھائی جاں بحق

نوشہرہ … نوشہرہ میں گھر میں گیس بھر جانے سے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پیر سباق کے رہائشی امان اللہ اور نصر اللہ گھر میں گیس کا جنریٹر چلا کر سوئے ہوئے تھے۔رات گئے گیس کی لیکیج سے دونوں افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔متاثرہ گھر میں ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گھر میں مہمان بھی جمع تھے۔افسوس ناک واقعے کی وجہ سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

مزید خبریں :