پاکستان
30 اپریل ، 2012

کراچی:لیاقت آباد میں کارروائی،گینگ وار کے5ملزمان گرفتار

کراچی:لیاقت آباد میں کارروائی،گینگ وار کے5ملزمان گرفتار

کراچی… کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار میں ملوث پانچ ملزمان کی گرفتاری کر لیا ہے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ جرائم پیشہ اور لیاری گینگ وار میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سی ون ایریا لیاقت آباد میں چھاپہ مارا اور مقابلہ کے بعد 2 زخمیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ خرم وارث کے مطابق مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ اور لزمان نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :