پاکستان
30 اپریل ، 2012

صوابی میں گورنمنٹ گرلز اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ

صوابی … صوابی میں تعلیم دشمن عناصر نے گورنمنٹ گرلز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ صوابی میں میاں ڈھیری کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں رات گئے نامعلوم شدت نے گورنمنٹ گرلز اسکول کی عمارت کو 3نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :