پاکستان
30 اپریل ، 2012

خیرپور میں زندگی معمول کی جانب گامزن

خیرپور میں زندگی معمول کی جانب گامزن

خیرپور … خیرپور میں تین روز قبل دوگروپوں کے درمیان تصادم اور ہنگاموں کے بعد اب شہر میں اب زندگی معمو ل پر آنا شروع ہوگئی۔خیرپور میں ہنگامہ آرائی کے دوران دوکانیں جلانے کے واقعات کیخلاف گزشتہ روز انجمن تاجران کے عہدیداروں سمیت دوکان داروں نے احتجاجا دوکانیں بند کرکے اے سیکشن میں تھانے میں علامتی گرفتاری پیش کرکے دھرنادیا تھا۔تاہم ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد عباس بلوچ کی ہنگامہ آرائی کے دوران ہونیوالے نقصان کی تلافی اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کر نے کی یقین دہانی کے بعد آج تاجروں نے احتجاج ختم کرکے دوکانیں کھول دی ہیں۔جبکہ شہر میں دفعہ 144نافذ ،پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔

مزید خبریں :