دنیا
03 فروری ، 2015

اقوام متحدہ میں پاکستان کیخلاف چین اور روس کا بھارتی حمایت کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کیخلاف چین اور روس کا بھارتی حمایت کا فیصلہ

نئی دہلی .......بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف اقوام متحدہ میں چین اور روس نے بھارت کی حمایت کا فیصلہ کیاہے۔بھارتی میڈیا کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی اور دیگر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو پناہ دینے اور سہولتیں فراہم کرنے کے الزام کے تحت بھارت ، پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعوٰ ی کیا ہے کہ اس تجویز پر روس اور چین نے بھارت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ بیجنگ میں روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس حمایت کو اہم کامیابی کے طور پر دیکھتی ہیں ۔

مزید خبریں :