03 فروری ، 2015
بوسٹن......امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔امریکی شہر بوسٹن برف کے طوفان سے شدید متاثرہواہے۔بوسٹن شہر میں اب تک 16 انچ برف پڑ چکی ہے ،جو ایک ریکارڈ ہے۔شہر کے لوگان ایرپورٹ پردرجنوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔درجہ حرارت منفی 11 تک گر چکا ہے۔شکاگو کے اوہیرو ایرپورٹ ،نیوجرسی کے نیو آرک ایرپورٹ اورنیویارک کے لا گارڈیا ایرپورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول خراب موسم کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔نبراسکا سے نیو انگلینڈ تک برف باری کے باعث شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔