30 اپریل ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد سے اومان جانے والی پرواز کے دو پاکستانی مسافروں سے ہیروئن بھرے 150 کیپسول برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ مسقط جانے والی پرواز کے 2 مسافروں کو مشکوک سمجھ کر جب تفتیش کی گئی تو یہ ، ہیروئن کے اسمگلر نکلے، صوابی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں افراد میں سے ایک کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 50 اور دوسرے کے پیٹ سے 100 کیپسول برآمد کئے گئے، بعد میں اے این ایف والوں نے دونوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔