30 اپریل ، 2012
لاہور… وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں جتنا جارحانہ رویہ اختیار کرنا چاہتی ہے کر لے۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں صبر وتحمل سے ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔ کسی صورت جمہوری روایات کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آج جو کچھ بھی کرے گی وہ قوم کے سامنے ہو گا اس لئے جتنا جارحانہ رویہ اپنانا چاہتی ہے اپنا لے۔