04 فروری ، 2015
بارسلونا......شفقت علی رضا......اسپین پہنچنے کا ارمان لئے کم از کم چھ امیگرنٹس ڈوب گئے جبکہ مزید چار لا پتہ ہیں۔یہ افراد ایک ایسی کشتی پر سوار تھے جو کھلونا کشتی تھی اور یہ مراکش سے اسپین پہنچی تھی اور ا س کشتی کو ملیحہ کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آیا۔کوسٹ گارڈز کے مطابق اس کشتی پر دس افراد سوار تھے جن میں دس کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دس میں سے چھ ڈوب گئے اور چار لاپتہ ہو گئے۔ہسپانوی حکام کے مطابق چھ امیگرنٹس کی نعشیں سمندر سے نکال لیں گئیں ہیں اور چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے مگران کی زندہ رہنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔مراکش سے آنیوالی اس کشتی پر سوار امیگرنٹس کی شہریت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ افریقی یا شامی ہیں۔یادرہے کہ مراکش سے ہرسال ہزاروں امیگرنٹس اپنی آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجائے اسپین کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔