06 جون ، 2022
قومی کرکٹر محمد رضوان کے دین کی طرف جھکاؤ کے باعث ان کی تبلیغ کرتے یا اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی ہیں اور آج کل رضوان کی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر رضوان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں اسٹیڈیم میں پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھا گیا۔
بعد ازاں انہیں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں ہی نماز پڑھتے دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں رضوان کو نماز کے لیے جماعت کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔