Time 02 نومبر ، 2022
کھیل

معلوم ہے بابر بڑا اسکور نہیں کرپا رہے، اسکا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے: ڈیوڈ ملر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے جارحانہ بلے باز  ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے پاکستانی کپتان بابر اعظم بڑا اسکور نہیں کرپارہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افریقی بیٹر نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم مشکل صورتحال سے میچز جیتنا جانتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیس اٹیک نے گزشتہ چند ماہ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، ہم برصغر کے اسپنرز کو کھیلنے کے لیے تیار ہیں، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے اور پاکستان سخت ٹیم ہے۔

پریس کانفرنس میں ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، بابر اعظم اور رضوان کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ملر نے کہا کہ معلوم ہے کہ بابر بڑا اسکور نہیں کرپارہے، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقی بیٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ یہ میچ جیتیں اور وہ اس کی پوری کوشش کریں گے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

خیال رہے کہ اگر بنگلادیش  آج بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 3 نومبر جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :