Time 08 نومبر ، 2022
کھیل

ویڈیو: سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے—فوٹو: اسکرین گریب
بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے—فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح روہت شرما ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے۔

بعدازاں روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گراؤنڈ سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ سے سیمی فائنل جمعرات کو ہے جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی دونوں ٹیمیں اتوار کومیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ کریں گی۔


مزید خبریں :