10 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی شراکت داری قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ نے 16 ویں اوور میں ہدف پورا کرکے بھارت کی ورلڈکپ فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور کردیا۔
بھارت کی بدترین شکست کے بعدگنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی ٹوئٹر پر صارفین سے سوال پوچھ لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں پوچھا گیا کہ کیا یہ تاریخ کا سب سے آسان ترین ہدف کا تعاقب ہے؟
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹوئٹ پر صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے اور اس پر دلچسپ جواب بھی دیے۔