Time 15 دسمبر ، 2022
کھیل

بھارتی ٹی وی چینل کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹر کا معاوضہ ہڑپ کرگیا

معاوضہ چند دنوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے: یاسر حمید۔ فوٹو فائل
معاوضہ چند دنوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے: یاسر حمید۔ فوٹو فائل

بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کا معاوضہ ہڑپ کر لیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے سوشل میڈیا پر بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور چینل کے لیے کچھ پروگرامز کرنے کی درخواست کی۔

یاسر حمید نے کہا کہ میں معاوضے کے ساتھ 6 پروگرام کرنے پر رضامند ہو گیا، بدترین صورتحال یہ ہے کہ پروگرام کا پروڈیوسر میرے پیغامات کا جواب نہیں دے رہا۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے مزید لکھا کہ معاوضہ چند دنوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹر کا معاوضہ ہڑپ کرگیا

بعد ازاں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا سے بھارتی چینل کے خلاف کی گئی ٹوئٹ ہٹا دی تاہم سوشل میڈیا پر یاسر حمید کی ٹوئٹ کے اسکرین شاٹس زیر گردش ہیں۔

مزید خبریں :