دلچسپ و عجیب
11 جولائی ، 2016

آبادی کا عالمی دن: دنیا کی آبادی 7.4بلین ہوگئی

آبادی کا عالمی دن: دنیا کی آبادی 7.4بلین ہوگئی

 


آج آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی آبادی سات اعشاریہ چار بلین ہے۔ اگر آبادی بڑھنے کا تناسب موجودہ رفتار سے جاری رہا تو 22ویں صدی میں قدم رکھنے تک دنیا کی آبادی گیارہ اعشاریہ دو بلین تک پہنچ سکتی ہے۔


انیس سو نواسی سے گیارہ جولائی آبادی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یونائیڈیڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹیویٹیز کی دو ہزار پندرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں دس سے چوبیس سال کی عمر کے افراد کی تعداد ایک اعشاریہ آٹھ بلین ہے۔ جن میں ٹین ایجر لڑکیاں آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں۔


عالمی دن کو اس برس تھیم دیا گیا ہے’ نو عمر لڑکیوں کی بہتری کی طرف توجہ ‘


ماہرین کے مطابق دنیا کی آبادی میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کے تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایشیا سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والی آبادی کا مرکز ہے۔ دنیا کی تقریبا ساٹھ فیصد آبادی اس خطے میں بستی ہے۔


اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے دس ممالک میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ جس کی آبادی دو ہزار تیس تک دو سو پینتالیس ملین تک پہنچ سکتی ہے۔


پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہے۔ ماہرین کا کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے۔ اس تیزی سے وسائل میں ترقی نہیں ہو رہی جس سے مستقبل میں بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ان میں خوراک اور پانی کی صورت حال سب سے زیادہ متاثر ہو گی۔

مزید خبریں :