پاکستان
23 جولائی ، 2016

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں،عبدالمالک بلوچ

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں،عبدالمالک بلوچ

 


سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ہے۔


تربت یونیورسٹی کے گریجویٹ سیشن 2015کے فارغ التحصیل ہونہار طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے اس کے بغیر ہم ترقی کے سفر میں شامل نہیں ہوسکتے۔


انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیمی معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تربت یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کرنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں جیم خانہ کی تعمیر کے لئے 50لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :