پاکستان
25 جولائی ، 2016

الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر، ناموں کی منظوری

الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر، ناموں کی منظوری

 


الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی نے 4 ممبران کے ناموں کی منظوری دے دی، سندھ سے عبدالغفارسومرو ،پنجاب سے الطاف ابراہیم قریشی ، خیبرپختونخوا سےارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ نئے ممبران تعینات ہوں گے۔


پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو غیر رسمی بریفنگ میں کمیٹی چیئرمین وفاقی وزیر پرویز رشید نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے نئے ممبران میں عبدالغفارسومرو سندھ سے ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری ہیں،جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی پنجاب سے،جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر خیبر پختون خواسے اور جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ بلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن تعینات کئے جائیں گے۔


منتخب ہونے والے چاروں اراکین کے نام حکومت اور اپوزیشن کی لسٹ میں مشترکہ طورپرموجود تھے،شیریں مزاری نے پنجاب اور کے پی ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔


اے این پی کے داود اچکزئی نے بلوچستان کے لئے نامزد کئے جانے والے ممبر پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، پرویز رشید کے مطابق کمیٹی کی جانب سے 4نام وزیراعظم کو بھجوادیے ہیں۔

مزید خبریں :