پاکستان
25 جولائی ، 2016

عمران جھوٹے الزام لگاتے اور غلط مطالبے کرتے ہیں، پرویز رشید

عمران جھوٹے الزام لگاتے اور غلط مطالبے کرتے ہیں، پرویز رشید

 


عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن کی تقرری پر اعتراض سامنے آنے پر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزام لگاتے ہیں اور غلط مطالبے کرتے ہیں، خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان کا اعتراض بلا جواز ہے، شاہ محمود قریشی کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔


الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان پارلیمانی کمیٹی نے کیا، ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب سے رکن پر اعتراض اٹھا دیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب کے رکن کے لیے طارق کھوسہ کا نام دیا تھا، بد قسمتی سے اس نام پر بحث ہی نہیں کی گئی ۔


ان کا کہنا تھا کہ سال 2013 کے متنازع انتخابات کے بعد جوڈیشل کمیشن نے پنجاب کے رکن سے متعلق ہی منفی ریمارکس دیے تھے ، اس بار تو پنجاب سے بہترنامزدگی کی جاتی۔ عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کا بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا کے ارکان کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

سینیٹرپرویز رشید نے عمران خان کے اعتراض پر جواب دیا ہے کہ خان صاحب آئین پڑھیں، آئین کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاؤس کے درمیان مشاورت سے ہو گی، تمام مشاورت آئین کے تحت ہوئی ہے ۔


 

مزید خبریں :