دنیا
26 جولائی ، 2016

چین : لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند

چین : لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند

 


چین میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔


چین کے صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعدمتعدد سڑکیں بند ہوگئیں جس کی باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، سچوان تبت ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاروں نے مسافروں کو بے حال کردیا، تین دن میں51 کلومیٹر کے حصے پر ایک سے زیادہ مقامات میں مٹی کے تودے گرے۔


ریسکیو ذرائع نے ڈرائیوروں کو ہائی وے کے مشرقی کنارے پر اضافی احتیاط لینے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس ٹریفک کنٹرول چوکیوں پر خراب سیکشن کے قریب کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :