کاروبار
26 جولائی ، 2016

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ

 


امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اس موقع پر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے لئے دوطرفہ تجارت میں بڑی برآمدی منڈی ہے ۔


سال 2015 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔


دورے کے موقع پر امریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین اور ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ۔


امریکی سفیرکا کہنا ہے کہ 2015 میں امریکا ، پاکستان کے لئے دو طرفہ تجارت کے لئے بڑی برآمدی منڈی رہا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ سال دوہزار پندرہ میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرہ تجارتی حجم 5 ارب 50 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے اور سال 2015 میں امریکاکو دو طرفہ تجارت میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب ڈالر زائد رہی ہے ۔

مزید خبریں :