دنیا
28 جولائی ، 2016

بھارت امریکی کمپنی سے 4جاسوس طیارے خریدے گا

بھارت امریکی کمپنی سے 4جاسوس طیارے خریدے گا


بھارت نے امریکی کمپنی سے چار جاسوس طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ، ان طیاروں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے ۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی بحریہ کے لیے چار نئے جاسوس طیارے پی8 آئی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ایک معاہدے طے پایا ہے ۔

بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ان طیاروں کو خریدنے کا مقصد بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے ۔بھارتی بحریہ کو پہلے ہی اس قسم کے آٹھ جاسوس طیاروں کی مدد حاصل ہے ۔


ذرائع کے مطابق ان طیاروں کی قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے اور یہ آئندہ تین برسوں میں بھارت کو فراہم کردیے جائیں گے ۔


بھارت اس سے قبل بھی بوئنگ کمپنی سے دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے طیارے بھارت کو فراہم کرچکا ہے ۔

مزید خبریں :