دنیا
29 جولائی ، 2016

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 21 روز میں 59 کشمیری شہید

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 21 روز میں 59 کشمیری شہید

 


مقبوضہ کشمیر میں 21 روز سے کرفیو نافذ ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سےاس دوران 59 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔


آزادی مارچ سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے نظربند حریت رہنما علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کو حراست میں لے لیا، بھارتی فورسز سے مظاہرین میں جھڑپوں سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔


بھارتی تسلط کے خلاف حریت رہنماؤں کی آزادی مارچ کال پر ہزاروں کشمیری کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکلے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس اور پیلیٹ گنز کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔


نظربند کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا، سری نگر کی جامع مسجد کو بھی سیل کردیا گیا، مارچ کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فورسز کی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔


اہم راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 21روز میں 59 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :