دلچسپ و عجیب
24 اگست ، 2016

برطانیہ:ایک پہیے پرموٹرسائیکل چلانے کا ریکارڈعالمی

برطانیہ:ایک پہیے پرموٹرسائیکل چلانے کا ریکارڈعالمی

 

برطانیہ میں 11ویں سالانہ موٹر سائیکل وہیلی ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوئی ،جس میں ایک کھلاڑی نے ایک پہیے پر 213میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

برطانوی کاؤنٹی شمالی یارکشائر میں11ویں سالانہ موٹر سائیکل ورلڈ چیمپئن شپ ہوئی، ایونٹ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 40ماہر بائیک رائیڈرز نے شرکت کی ۔

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والےکھلاڑی نے 213میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ کارنامہ گزشتہ برس برطانیہ سے تعلق رکھنے والےکھلاڑی نے ایک پہیے پر 209میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کرقائم کیا تھا۔

مزید خبریں :